Live Updates

وزیراعظم نوازاوربھارتی جندال ملاقات،پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 16:34

وزیراعظم نوازاوربھارتی جندال ملاقات،پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تحریک ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء) :تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کیخلاف تحریک التواء جمع کروادی ہے،جس میں ایوان میں آئندہ اجلاس کاایجنڈاملتوی کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی مرادسعید نے ایوان میں تحریک التواء میں مطالبہ کیاہے کہ ایوان کوچاہیے کہ بھارتی تاجرسجن جندال کے معاملے پروزیراعظم سے وضاحت طلب کرے۔جندال کی پاکستان آمدانتہائی تشویشناک ہے۔جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزاکے بعدسجن جندال کی خفیہ آمدمعنی خیزبھی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات