محکمہ ایکسائز کا سرگودھا میں کریک ڈاؤن، 129 گاڑیاں بند، 444 غیر نمونہ نمبر پلیٹس توڑ ڈالیں

جمعہ 28 اپریل 2017 17:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ نے ریجن بھر میں بغیر رجسٹریشن ،ٹوکن شارٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ساڑھے چودہ لاکھ جرمانہ وصول کر کے خزانے میں جمع کروادیا۔کریک ڈاؤن کے دوران ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 950گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے بغیر رجسٹریشن 75گاڑیوں کو بند جبکہ ٹوکن کم جمع کروانے والی 135 گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے نیز 201 گاڑیوں کو بغیر نمونہ نمبر پلیٹوں کو توڑ ا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح خوشاب 352 کو چیک کر کے 19کو بند ، 51 کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے اور 78 گاڑیوں کی نمبر پلیٹس توڑی گئیں۔ضلع میانوالی میں 375گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 17 کو بند ، 43کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے اور 92گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو توڑا گیا اسی طرح ضلع بھکر میں 550 گاڑیوں کو چیک کر کے ان میں سے 18 بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔57کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے اور 73گاڑیوں کی نمبر پلیٹیس غیر نمونہ ہونے کی وجہ سے توڑی گئیں ۔ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مشتاق فریدی نے کہا کہ قانون شکن گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :