ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآبادکا تعلقہ ہسپتال قاضی احمد اور سکرنڈ میں قائم ہیٹ اسٹروک مراکز کا معائنہ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:59

نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد محمدنعمان صدیق نے تعلقہ ہسپتال قاضی احمد اور سکرنڈ کا دورہ کرکے وہاں قائم ہیٹ اسٹروک مرکز کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے ائیرکنڈیشن اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولنس تیاررکھیں۔