ہزارہ یونیورسٹی کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس، تعلیمی و تحقیقی پروگراموں سے متعلق بات چیت

جمعہ 28 اپریل 2017 16:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں جاری مختلف تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ چار پی ایچ ڈی سکالرز اور نو ایم فل سکالرز کے سناپسز کو تحقیقی سرگرمیوں کیلئے موزوں قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہارت، تجربہ اور تحقیقی میدان میں کارکردگی کو یونیورسٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی و تخلیقی سرگرمیوں کے تسلسل اور ان میں بہتری لانے کیلئے آپ کی رہنمائی ضروری ہے۔ اجلاس میں بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران جن میں ڈاکٹر گل رحیم خان، پروفیسر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی، ڈاکٹر ذاکر الله جان کیوریٹر سر صاحبزادہ عبدالقیوم میوزیم پشاور، ڈاکٹر شاکر الله خان ہیڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر محمد ظاہر اسسٹنٹ پروفیسر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی شامل تھے، نے شرکت کی۔