لاہورہائیکورٹ بارکی وزیراعظم نوازشریف کو12مئی تک مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 16:27

لاہورہائیکورٹ بارکی وزیراعظم نوازشریف کو12مئی تک مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء) : لاہورہائیکورٹ بارنے وزیراعظم نوازشریف کوبارہ مئی کورات 12بجے تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیاتو13مئی کولائحہ عمل بتائیں گے۔سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن عامرسعیدنے کہا کہ جندال جیسے شخص کوپروٹوکول میں گھربلانے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جمہوری روایت کے مطابق فوری استعفیٰ دیں۔

متعلقہ عنوان :