مبلغ الزام خان ثبوت دین یا آرٹیکل62,63کیلئے تیار رہیں، بھاگنے نہیں دیں گے‘پرویز ملک

فلاحی منصصوبوںکی مخالفت کرنیوالے نیازی خان اور زرداری جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے‘رکن اسمبلی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:57

مبلغ الزام خان ثبوت دین یا آرٹیکل62,63کیلئے تیار رہیں، بھاگنے نہیں دیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مبلغ الزام خان ثبوت دین یا آرٹیکل62,63کے لئے تیار رہیں،قانونی کارروائی کی جائے گی بھاگنے نہیں دیں گے،دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور الزامات لگانے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں بلکہ ناکامیوں کا راستہ کھلتا ہے اور پریشانیاں بڑھتی ہیں ،بہتان تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی چوہدری محمد شہباز، سید توصیف شاہ،عامر خان،خواجہ اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

غریب عوام کے فلاحی منصصوبوںکی مخالفت کرنے والے نیازی خان اور زرداری خان ہیں جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے۔

2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی،ماضی میں کوئی ٹن فیصد اور پھر100فیصد کمیشن لیتا رہا ماضی کے یہ کمیشن ایجنٹ آج اپنی کرپشن چھپانے کے لئے نئے دعوے کررہے ہیں کہ سی پیک ہماراہی معاہدہ تھا ،اگر ایسا ہی تھا تو اس کا آغاز کیوں نہیں کیا کس نے روکا،، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :