وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے ،ْکب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے ،ْ خورشید شاہ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:55

وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے ،ْکب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی حمایت میں کہاہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ کئی مقدمات میں وزیراعظم صادق نظر نہیں آرہے ،ْ وزیراعظم کوکرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، وہ خود پاناما میں ملوث ہیں، کرپشن کیسے روکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف کا بھارت میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور اب ان کیلئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہوچکا ہے ،ْدولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنار ہے ہیں ،ْچھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم بھارتی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔