ْتاجدار ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی قائد اعظم اسٹیڈیم میں میدان سجے گا تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ‘ بینرز آویزاں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز پوسٹرز آویزاں کر دیئے گے دعوت نامے جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی قائد اعظم اسٹیڈیم میں میدان سجے گا تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، بینرز آویزاں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز پوسٹرز آویزاں کر دیئے گے دعوت نامے جاری، علما اکرام، سیاسی وسماجی شخصیات بیوروکریسی سمیت اعلیٰ شخصیات کو مدعو کر دیا گیا علامہ مولانا عبدالغفور تابانی کی ساتھیوں سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال تمام عاشقان رسولؐ کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے میدیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق میرپور قائداعظم اسٹیڈیم میں سرور کونین حضرت محمد ؐ ختم نبوت کانفرنس کے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں تمام علما اکرام کو دعوت نامہ جاری کر دیئے گے استاد العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا خافظ خادم حسین رضوی (امیر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ )اور پیشوائے اہل سنت پیر طریقت محمد افضل قادری اور دیگر علما اکرام کو خوش آمدید کہتے ہیں حکومت آزاد کشمیر نے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور ہونا خوش آئند ہے اور اس کو آئین کا حصہ بنانے پر پوری اسمبلی کے ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں 29اپریل کو قائد اعظم اسٹیڈیم میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شر کت کر کے اہلیان کشمیر سر کار دو عالم حضرت محمد ؐ سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے جس کے تمام انتطامات کو مکمل کر لیا گیا ہے میرپور شہر سمیت مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گے ہیں اس موقع پر علامہ مولانا عبدالغفور تابانی نے کہا کہ میں میڈیا کا مشکور ہوں جنہوں نے کوریج کیلئے اپنا حصہ ڈالا انہوں نے مذید کہا کہ گا چند سالوں سے پاکستان اندرونی و بیرونی مسائل و مصائب میں جھکڑا ہوا ہے یہود ہنوداسکے خلاف سازشوں کے جال بن رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا کیونکہ پاکستان کامستقبل واضح روشن دکھائی دے رہاہے تاجدارختم نبوت کانفرنس میں پورے آزاد کشمیر سے افراد شر کت کر کے کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سر کار دوعالم حضرت محمد ؐ کی عزت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے کیلئے تیار ہو جائیں آزاد کشمیر کے عوام سر کار دوعالم حضرت محمد ؐ سے محبت کر نے والے لوگ ہیں صوفیائے کرام اوراولیائے کاملین کی زندگیاں اطاعت رسول ؐ کاصحیح نمونہ رہی ہیں ان پاکان امت ومقبولان بارگاہ کی تبلیغ واشاعت سے برصغیر میںاسلام پھیلا اورآج بھی ان کے آستانے رشدوہدایت کے مراکزہیں او ران کافیضان قیامت تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :