وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےنارتھ ناظم آباد میں نادراسینٹرکاافتتاح کردیا

نادراعملےکوعوام سےاچھا رویہ اختیارکرنےکی بھی ہدایت،کبھی کراچی میں مثالی صفائی ستھرائی ہوتی تھی،آج کچرے کےڈھیرلگےہوئے ہیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثارکاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اپریل 2017 16:17

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےنارتھ ناظم آباد میں نادراسینٹرکاافتتاح ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28اپریل2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےنارتھ ناظم آباد میں نادراسینٹرکاافتتاح کردیاہے۔انہوں نے نادراعملے کوعوام سےاچھا رویہ اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مثالی صفائی ستھرائی ہوتی تھی۔تاہم آج کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ہے۔ انہوں نے نادراعملے کوہدایت کی ہے کہ صارفین کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ پروسیسنگ کاعمل بھی بہتر طریقے سے چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادراعملہ عوام کوشناختی کارڈزاور پاسپورٹ کے جلداجزاء کیلئے زیادہ سےزیادہ اور بہترین سہولیات فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :