خواتین انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوںمیں بھی آ گے آئیں،اقوام متحدہ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:51

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) دنیا بھر میں خواتین انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوںمیں بھی آ گے آئیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سربراہ پائولین ژائو نے ’’انٹرنیشنل گرلز ان آس سی ٹی ڈے‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ ان کا ادارہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ملازمتیں دینے کے عزم پر کاربند ہے۔

ٹیکنالوجی کا شعبہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں خواتین کیلئے بھرپور مواقع موجود ہیں تاہم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں اس شعبہ میں اپنی مہارت میں اضافہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں مردوں کے مقابلہ میں 12فیصد کم خواتین، انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں لیکن پسماندہ ترین ممالک میں یہ فرق 31فیصد تک ہے، دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ فرق 31فیصد تک ہے، دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث ملازمتوں سے محروم ہونے والے پرچار میں سے ایک مرد کو نئی ملازمت مل جاتی ہے تاہم خواتین میں یہ تناسب 20کے مقابلہ میں ایک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں آگے لانے کے لئے نہ صرف پالیسی سازی کی سطح پر اقدامات کریں بلکہ ان شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کریں۔ اس موقع پر آئی سی ٹی کے ہیڈ کوارٹر جنیوا لبنان کے دارالحکومت بیروت اور لتھوانیا کے دارالحکومت ولینیس میں لڑکیوں کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :