پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 16:51

پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے کیلئے اقدامات کا ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی حکومت نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کیلیئے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے وزیرخزانہ اکلیل حکیمی نے کابل میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور افغانستان اس سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے افغانستان میں ٹرانسپورٹ اورتوانائی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام میں مدد ملیگی۔

متعلقہ عنوان :