امیرمکہ نے سوناحاصل کرنےکی غرض سے نئے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا،نئے انفراسٹرکچرسےمتوقع طورپرفی دن 400ٹن سوناحاصل کیا جاسکےگا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:05

امیرمکہ نے سوناحاصل کرنےکی غرض سے نئے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا،نئے ..
مکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء):۔ امیرمکہ شہزادہ خالدالفیصل نے الدواہی میں سونے کی کان ، فیکٹری اورکانوں کےنئے انفراسٹرکچرپراجیکٹس کا مکہ میں افتتاح کردیا ہے۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق الدواہی میں سونے کی کان ملک کی سب سے بڑی کان ہےجوکہ سعودی عرب مائینگ کمپنی(مادان) کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔یہ سونے کی کان مغربی علاقے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشہزادہ خالدالفیصل نے وزارت انرجی، انڈسٹری اورمعدنی ذخائرکی کوششوں کو سراہا ہے۔پانچ سال کے دوران ملک میں600مختلف مقامات پرسونا دریافت کیا گیا ہے۔ ’’المحدالدحباب(سونے کا گہوارہ‘‘)کو ایک مرتبہ پھر سےافتتاح کرنے کے پیچھےسونے کی ایک عالیٰ شان زیرزمین کان کاآغازکرنا مقصدہے جوکہ ایک دن میں 400ٹن سوناپیداکرسکے گی۔