مسئلہ کشمیر کے موجودہ حالات کا باریک بینہ سے تجزیہ اور جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بااثر ممالک کو اپنے سفارت کار اور مبصر مشن مقبوضہ کشمیر کے دورے پر بھیجنے چاہئیں

صدر صرافہ یونین میرپور حاجی طارق محمود زرگر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 28 اپریل 2017 16:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) صدر صرافہ یونین میرپور حاجی طارق محمود زرگر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے موجودہ حالات کا باریک بینہ سے تجزیہ اور جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بااثر ممالک کو اپنے سفارت کار اور مبصر مشن مقبوضہ کشمیر کے دورے پر بھیجنے چاہیں تاکہ بھارتی افواج کی درندگی اور سفاکیت سامنے آسکے بھارت نام نہاد جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے بازار گرم کیے ہوئے ۔

ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج خون کی ہولی کھیل رہی ہے جبکہ دوسری طرف بھارتی حکومت مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔طارق محمود زرگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی بقاء اور پہچان کیلئے آٹھ لاکھ مسلح افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں لیکن انتہائی شرمناک بات ہے کہ دنیا کے بااثر ممالک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی تو کر رہے ہیں لیکن اخلاقی طورپر بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی گھٹیا اور شرمناک رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی افواج کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی بھارتی دہشت گرد ہے جس کے ہاتھ ہزاروںمسلمانوں اور کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیںجبکہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار ملک کے وزیراعظم نریندرمودی معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر کے لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کر چکا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے فوری طور دیرپا حل کیلئے دنیا کے تمام مہذب اور بااثر ممالک کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اگر اس وقت اقوام متحدہ اور امریکہ نے کشمیریوںکی نسل کشی کا نوٹس نہ لیا کشمیریوں کا خون ان حکمرانوں کا کبھی معاف نہیںکرئیگا۔