چیئرمین نیب کیخلاف دائر ریفرنس سماعت کیلئے منظور،16 مئی کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

جمعہ 28 اپریل 2017 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین سپریم جو ڈیشل کونسل جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس ابتدائی سماعت کے منظور کرتے ہوئے 16مئی کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کیخلاف دائر ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بار غور خوص کیا جائے گا اور اگر ریفرنس قابل سماعت ہوا تو اسے باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا ، اجلاس میں تحریک انصاف کے فواد چوہدری کو بھی طلب کیا گیا ، اجلاس 16مئی دوپہر دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ کے کانفرنس روم میں ہوگا ۔

یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین نیب کیخلاف آئین کے آرٹیکل 209کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا اور سپریم جوڈیشل کونسل سے انہیں عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :