مائیکرو سافٹ کے سہ ماہی منافع میں 28 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ان کے ٹیبلٹ کمپیوٹر یونٹ سے آمدنی میں 26 فیصد کمی آئی، کمپنی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:43

مائیکرو سافٹ کے سہ ماہی منافع میں 28 فیصد اضافہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سہ ماہی منافع میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مائیکرو سافٹ سے جاری ایک شماریاتی رپورٹ کے مطابق ان کی کمپنی کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 28 فیصد سے 4.8 بلین ڈالر اضافہ ہوا ہے تاہم آمدنی میں معمولی کمی کے ساتھ 22.1 ملین ڈالر رہی مائیکرو سافٹ کی رپورٹ سامنے آنیکے بعد اس کے حصص کے بھائو 1.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2017 کے دوران ان کے انٹیلی جنس کلائوڈ بزنس کی آمدنیمیں 11 فیصد سے 6.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ لنکڈ ان سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم جو مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال 26 بلین ڈالر میں خریدا تھا،سے آمدنی 975 ملین ڈالر رہی۔اس سہ ماہی میں ان کی آفس کمرشل پراڈکٹس اور کلائوڈ سروسز ریونیو میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آفس کنزیومر پراڈکس اور کلائوڈ سروسز میں 15 فیصد اضافہ رہا اور کنزیومر سبسکرائیبرز کی تعداد بڑھ کر 26.2 ملین پر آگئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ان کے ٹیبلٹ کمپیوٹر یونٹ سے آمدنی میں 26 فیصد کمی آئیجبکہ سرچ ایڈورٹائزینگ ریوونیو میں 8 فیصد اور گیمنگ ایکس باکس آپریشن سے آمدنی میں 4 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :