وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دومئی کو طلب کرلیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:43

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دومئی کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دومئی کو طلب کرلیا ہے جبکہ ایجنڈے میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دومئی بروز منگل کو طلب کرلیا ہے اور وزیروں کی جانب سے صوبوں کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے یہ اجلاس دو مئی کو صبح دس بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا واضح رہے کہ اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اٹھائیس اپریل کو طلب کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :