قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ریاض پیرزادہ کے مستعفی ہونے کی حمایت

وزیر اعظم خود پانامہ میں ملوث ہیں وہ کرپشن کیسے ختم کر سکتے ہیں اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 16:43

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ریاض پیرزادہ کے مستعفی ہونے کی حمایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مستعفی ہونے والے بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم خود پانامہ میں ملوث ہیں وہ کرپشن کیسے ختم کر سکتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ریاض پیرزادہ نے تسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم کی ناک کے نتیجے کرپشن ہو رہی ہے لہذا حکومتی وزیر کے اعترافی بیان کے بعد ہمارے اس موقف کو مزی تقویت مل جاتیہے کہ وزیر اعظم خود کرپٹ ہیں اور پانامہ کیس میں ملوث ہیں ۔ وہ کرپشن کیسے ختم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرپشن کے خاتمے پر قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیںخودکرپشن کر کے کرپٹ عناصر کی حمایت کر رہے ہیں لیکن کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے ۔

انشاء اللہ بہت جلد ان کو عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خفیہ ملاقاتیں کرنا وزیر اعظم کا پرانا وطیرہ ہے اور اس ملاقات سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کے بھارت کے ساتھ کاروبار ی روابط قائم ہیں۔ان کو چاہئے کہ وہ ملاقات کے معاملے پر قوم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں ۔