سب کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس: پاکستان کونسل آف رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجی بل منظور

جمعہ 28 اپریل 2017 16:42

سب کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس: پاکستان کونسل آف رینیو ایبل انرجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کونسل آف رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجی بل کو منظور کر کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین آفتاب شبہان میرانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا جس میں اس بل کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے ،ممبران میں عثمان خان ترکزئی،،لال چند ملائی ،محبوب عالم اور سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ بیورو کریسی کے حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی نے اس بل کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اس خدوخال درست کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جو ہمیں تحفظات ہیں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی درست کریں اس ادارے کو کارپریٹ یا خود مختار بنانے کے حوالے سے وزارت جو بھی اقدام اٹھائے گی اس پر ہم متفق ہیں لیکن ملازمین کو ملازمتوں سے نہ نکالا جائے بلکہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔قانون کی نوک پلک درست کرتے ہوئے اس کی لینگویج میں بہتری لائے ۔

متعلقہ عنوان :