جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی کی ٹکر سے نجی کمپنی کے 3 سکیورٹی گارڈ زخمی ،ہسپتال منتقل

موٹر سائیکل پر افراد نے سگنل توڑ کر فرار کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہوگئے،پولیس

جمعہ 28 اپریل 2017 16:35

جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی کی ٹکر سے نجی کمپنی کے 3 سکیورٹی گارڈ زخمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) موٹر سائیکل پر سوار تین افراد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی ٹکرانے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس حادثے میں جسٹس اطہر من اللہ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ریڈیو پاکستان کے قریب پیش آیا ، تین نجی سکیورٹی گارڈ ایک ہی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی سے ٹکرا گئے ،تین سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پولی کلینک منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد سگنل توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ،اس حادثہ میں اسلام آباد کے جج جسٹس اطہر من اللہ محفوظ رہے تاہم گاڑی ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :