پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کی بھارتی تاجر سے ملاقات کے خلاف سینٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:35

پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کی بھارتی تاجر سے ملاقات کے خلاف سینٹ سیکرٹریٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی تاجر سجن جندال سے ملاقات کے خلاف سینٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کراتے ہوئے ملاقات بارے وضاحت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پیپلزپارٹی کی سینیٹر سرحا کامران نے سینٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی تاجر سجن جندال کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔

بھارتی تاجر سجن جندال ، سویت سنگھال اور وریندر بابر سنگھ کابل سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کیوں آئے حالانکہ سجن جندال تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی دوست ہے اور اس ملاقات کے بارے میں اپوزیشن اور عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں حکومت سینٹ کو جلد از جلد تفصیلات فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :