دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،قوام متحدہ

عالمی معیشت کو در پیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پیش کیا ،قوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل لی یونگ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:28

دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل لی یونگ نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اہمیت کا حامل ہے، 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد عالمی معیشت کو در پیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پیش کیا ۔

چاینہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جرمنی میں ہونے والے صنعتی میلے میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد عالمی معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا ہے ۔جس سے تجارت ، سرمایہ کاری ، مالیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، اسی تناظر میں چینی حکومت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کا منصوبہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی نہ صرف تاریخی بنیاد وسیع ہے بلکہ موجودہ دور میں اس سے مختلف ممالک کو زمینی اور بحری زرائع سے ایک دوسرے سے منسلک کیا جا سکتا ہے جس سے تجارت ، معیشت ، سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات فروغ پائیں گے ، عالمی تجارت ترقی کر سکے گی اور عالمی مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والے منفی اثرات دور کیے جا سکیں گے ساتھ ساتھ ترقی کا ایک نیا راستہ بھی مل سکے گا۔

لی یونگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی مقصدغربت کا خاتمہ ہے اور غربت کے خاتمے کا سب سے موئثر طریقہ اقتصادی ترقی ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حمایت اور مثبت تقویت فراہم کی ہے ۔اس لییدی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :