سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے لئے بسوں کو تحویل میں لینے کے کیس میں ٹرانسپورٹرزکو اخراجات ادا کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:14

سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے لئے بسوں کو تحویل میں لینے کے کیس میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے لئے بسوں کو تحویل میں لینے کے کیس میں ٹرانسپورٹرزکو اخراجات ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری کیلئے 400 سے زائد بسیں تحویل میں لینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پرڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشاد بخاری نے موقف اختیارکیا کہ حکومت نے مردم شماری کیلئی400 بسیں غیرقانونی طورپرپکڑی ہیں۔ فی بس یومیہ 10 ہزار 500روپے معاوضہ دلوایا جائے۔جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری قومی ایشو ہے، ٹرانسپورٹرزاور پولیس ایک دوسرے سے تعاون کریں۔عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مردم شماری کے لیے لی گئی بسوں کا فیول اور عملے کا خرچا ٹرانسپورٹر کو دیاجائے اوربسوں کا معاوضہ پولیس اور ٹرانسپورٹر مل کر طے کریں۔