پنجاب میں ماڈل کورٹس سے متعلق سمپوزیم کل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوگا

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ،سینئر ترین جج محمد آصف سعید خان کھوسہ خصوصی شرکت کرینگے

جمعہ 28 اپریل 2017 16:04

پنجاب میں ماڈل کورٹس سے متعلق سمپوزیم کل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) صوبہ پنجاب میں ماڈل کورٹس سے متعلق سمپوزیم کل ( ہفتہ) 29 اپریل بوقت 11 بجے صبح پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد آصف سعید خان کھوسہ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سمپوزیم میں خصوصی شرکت کریں گے۔