چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن پتوکی کے وفد کی ملاقات

جمعہ 28 اپریل 2017 16:04

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن پتوکی کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں پتوکی بار کے صدر سید فیاض احمد فیضی، نائب صدر رائو محمد سرور، سیکرٹری محمد اور ممبر پنجاب بار کونسل نویدالحسن شاہ سمیت دیگر وکلاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،،فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاء کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے، اے ڈی آر سنٹرز اور انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم صوبائی عدلیہ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

وکلاء رہنمائوں نے سائلین اور وکلا ء کی آسانی کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :