دمشق پراسرائیل کا راکٹ حملہ، روس کی طرفین سے تحمل کی اپیل

معاملات پر اتنی گرمی نہ دکھائی جائے تاکہ صورتحال زیادہ خراب نہ ہو،ترجمان روسی صدر

جمعہ 28 اپریل 2017 16:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) شام کے درالحکومت دمشق میں سرکاری فوج کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداہونیوالی کشیدگی کے پیش نظر روس کی حکومت نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملات پر زیادہ گرمی نہ دکھائی جائے تاکہ صورتحال زیادہ خراب نہ ہو،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں شامی دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل حملوں کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

شامی حکومت نے ان حملوں کے لیے اسرائیل کو قصوروار قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز یہ حملہ دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسلحے کے ایک ڈپو پر کیا گیا، جو مبینہ طور پر حزب اللہ کے استعمال میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہاں ایران کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار موجود تھے۔ اس پیشرفت پرروسی حکومت نے اطراف کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے تاکہ صورتحال زیادہ خراب نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :