افغانستان میں جاری جنگ کے دوران خواتین اوربچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

ضافے کی وجہ فضائی حملے قرار،عام شہری ہلاکتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

جمعہ 28 اپریل 2017 16:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں گزشتہ 16 برس سے جاری جنگ میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر سویلین ہلاکتوں کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہاگیاکہ اسی عرصے کے دوران خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں اس اضافے کی وجہ فضائی حملوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے پہلے تین ماہ کے دوران فضائی حملوں میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد 29 رہی تھی تاہم رواں برس کے اسی عرصے میں ایسی ہلاکتوں کی تعداد 148 رہی۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران 715 افغان سویلین ہلاک ہوئے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں چار فیصد کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :