سیالکوٹ،سمبڑیال سے تین دہشت گرد گرفتار ،بارودی مواد برآمد

جمعہ 28 اپریل 2017 15:34

سیالکوٹ،سمبڑیال سے تین دہشت گرد گرفتار ،بارودی مواد برآمد
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی پو لیس نے پل نہر اپر چناب سمبڑیال سے تین دہشت گردوں کو جو سیالکوٹ کے حساس مقامات پر حملہ کر نے کی پلا ننگ کر رہے تھے کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پو لیس گو جرا نوالہ نے تھا نہ سمبڑیال کے علاقہ نہر اپر چناب کے پل کے قریب سے 3دہشت گردوں یحییٰ سکنہ اگو کی محمد فاروق اور علی اسد ساکن بدوملہی ضلع نارووال سے 1550گرام دھماکہ خیز مواد 3ڈیٹو نیٹر اور دھماکہ میں استعمال ہونے والی 7.50فٹ تار برآمد ہو نے پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سیالکوٹ درائی پو رٹ اور ائیر پو رٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور باروری مواد لے کر دونوں اہم عمارتوں کے قریب پہنچ چکے تھے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کا رو ائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا جس سے دونوں اہم ترین اداروں کو بچالیا گیا ۔اگر سی ٹی ڈی کا ر وائی نہ کرتی تو ملزمان اپنے ناپاک عزائم میں کا میاب ہو جا تے ۔

متعلقہ عنوان :