آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پورے ملک میں امن قائم ہوا، اقبال ظفر جھگڑا

امن و امان کا تسلسل برقرار رکھنا عوام اور ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے‘ ملک میں امن و استحکام کا ماحول وزیر اعظم کے جراتمندانہ فیصلوں کی بدولت ہے‘ یوتھ فیسٹیول کی فاٹا کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا فاٹا یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 15:34

آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پورے ملک میں امن قائم ہوا، اقبال ظفر جھگڑا
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پورے ملک میں امن قائم ہوا ‘ امن و امان کا تسلسل برقرار رکھنا عوام اور ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے‘ ملک میں امن و استحکام کا ماحول وزیر اعظم کے جراتمندانہ فیصلوں کی بدولت ہے‘ یوتھ فیسٹیول کی فاٹا کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فاٹا یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پورے ملک میں امن قائم ہوا ‘ امن و امان کا تسلسل برقرار رکھنا عوام اور ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سمیت پورے ملک میں امن و استحکام کا ماحول وزیر اعظم کے جراتمندانہ فیصلوں کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی ڈی پیز کی بحالی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بھی ترقی دے رہی ہے۔ گورنر کے پی کے نے کہا کہ ‘ یوتھ فیسٹیول کی فاٹا کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :