کراچی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن چکا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا،گورنر سندھ

جمعہ 28 اپریل 2017 15:31

کراچی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن چکا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن چکا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا‘ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وہ جمعہ کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں صحت‘ تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔ کراچی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن چکا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :