سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب ،چیر مین نیب کے خلاف درخواست پر غور ہوگا

جمعہ 28 اپریل 2017 15:31

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب ،چیر مین نیب کے خلاف درخواست ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا،اجلاس میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی چیر مین نیب کے خلاف درخواست پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سولہ مئی کو طلب کر لیااجلاس میں پی ٹی آئی فواد چوہدری کی چیر مین نیب کے خلاف درخواست پر غور ہوگااجلا س میں فواد چوہدری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جاے گاکونسل نے شکایت کنندہ فواد چوہدری کو بھی سولہ مئی کو طلب کر لیا اجلاس میں سولہ مئی کو دن دو بجے سپریم کورٹ عمارت میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :