کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 28 اپریل 2017 15:07

کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ملتان کے علاقے قاسم بیلہ کی بستی خیر پور کے نزدیک ایک نوجوان بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق قاسم بیلہ کے علاقے بستی خیر پور کے نزدیک25سالہ عمران نامی مزدور ٹرک پر کھڑا کام کررہاتھا کہ اچانک وہ اوپر سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :