سی پیک منصوبے پر کام کرنے پاکستان آئےچینی باشندے نے اسلام قبول کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 14:51

سی پیک منصوبے پر کام کرنے پاکستان آئےچینی باشندے نے اسلام قبول کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے کے لیے پاکستان آئے چینی انجینئیر نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بفا کے علاقہ میں سول اسپتال میں کام کے لیے آئے چینی انجینئیر نے مقامی مسجد میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ امام مسجد مولانا لعل حسین شاہ نے کلمہ پڑھانے کے بعد چینی انجینئیر کو ''عبداللہ'' نام دیا۔

(جاری ہے)

اسلام قبول کرنے والے چینی باشندے عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے بھائی چارے اور مردے کو دفنانے سے قبل اس کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں میں پائی جانے والی ہم آہنگی دیکھ کر نہایت متاثر ہوا ہوں۔ عبد اللہ نے بتایا کہ لوگ سول اسپتال کے گراؤنڈ میں میت کی نماز جنازہ ادا کرنےکے لیے جمع ہوتے تھے تو میں اکثر اسپتال میں موجود ڈاکٹرز سے اس رسم کے بارے میں دریافت کرتا تھا۔ مقامی شخص نے بتایا کہ عبد اللہ پاکستان میں پوسٹنگ ہونے کے بعد سے تقریبا تین سال سے اسلام کا مطالعہ کر رہا ہے۔ تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جہاں سی پیک پرکام کرنے آئے چینی انجینئیر نے اسلام قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :