لیبیا میں اقوام متحدہ کے سفیر امن مذاکرات کے لئے اتوار کو سوڈان کو دورہ کریں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 14:34

لیبیا میں اقوام متحدہ کے سفیر امن مذاکرات کے لئے اتوار کو سوڈان کو دورہ ..
خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن کوبلر امن مذاکرات میں شرکت کے لئے اتوار کو سوڈان جائیںگے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ کوبلر کا سوڈان کا یہ پہلا دورہ ہے جس دوران وہ سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم گھندور اور دیگر سنیئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں لیبیا کے بحران کے حل کے لئے عرب لیگ اور افریقن یونین کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گھندور نائیجیریا میں لیبیا کے بحران پر 8 مئی کو ہونے والی ایک دوسری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ 2011ء میں معمر قدافی کی ہلاکت کے بعد اور تیل کی ذخائر سے بھرپور ملک پر قبضے کے لئے لیبیا میں جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :