شام کا تنازع ختم کرانے کیلئے روس پر مزید دبا ڈالا جائے،بشار الاسد روسی تحفظ کے باعث کھڑا ہوا ہے،امریکہ

جمعہ 28 اپریل 2017 14:19

شام کا تنازع ختم کرانے کیلئے روس پر مزید دبا ڈالا جائے،بشار الاسد روسی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نِکی ہیلی نے روس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں لڑائی بند کرانے کے لیے روس پر مزید دبا ڈالنے کی ضرورت ہے،بشار الاسد روسی تحفظ کے باعث کھڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں زندگی کی مشکل صورت حال کے بارے میں ماہوار اجلاس منعقد کیا، جہاں امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ، اسٹیفن او برائن نے انھیں بتایا کہ اس ماہ وہاں کم از کم چھ اسپتالوں اور تین اسکولوں پر بم حملہ کیا گیا؛ محصور مشرقی غوطہ کے شہر کے گرد دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے جہاں اکتوبر، 2016 سے تقریبا 400000 افراد پھنس کر رہ گئے ہیں، جہاں عالمی ادارے کے امدادی قافلوں کی رسائی باقی نہیں رہی۔

ہیلی کے بقول، اب تمام آنکھیں اور تمام دباو روس پر لگا ہوا ہے، چونکہ اگر وہ چاہیں تو اِسے بند کرا سکتے ہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت اس لیے میدان میں کھڑی ہوئی ہے، کیونکہ روس نے اس کا تحفظ جاری رکھا ہوا ہے۔