پاکستان کا ایک اور شریف خاندان منظر عام پر آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 13:59

پاکستان کا ایک اور شریف خاندان منظر عام پر آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے پورے شریف خاندان سے کون واقف نہیں ہے؟ لیکن اب پاکستان کا ایک اور شریف خاندان منظر عام پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اسکول کے ایک چوکیدار محمد شریف نے اپنی بیٹوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھا ہے۔ یہ شریف برادران مقامی فیکٹری میں ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

محمد شریف نے کہا کہ مجھے نواز شریف بہت پیارے لگتے ہیں اور بے حد عزیز ہیں اسی لیے میں نے سوچا کہ اگر اللہ نے مجھے بیٹا دیا تو میں اپنے بیٹے کا نام نواز شریف رکھوں گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو اکثر اوقات اپنے نام کی وجہ سے دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نواز شریف نے بتایا کہ شناختی کارڈ بنوانے نادرا گیا تو میرا نام سُن کر انہیں لگا میں مذاق کر رہا ہوں جس کے بعد انہوں نے اپنی پوری تسلی کی جس کےبعد مجھے شناختی کارڈ جاری کیا گیا۔ شریف برادران کا کہنا ہے ہمیں اپنے نام کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے۔ محمد شریف کا کہنا ہے کہ میری خواہش کے میرے بیٹے عوام کی خدمت کر کے کامیاب انسان بنیں۔

متعلقہ عنوان :