Live Updates

عمران خان اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق حنیف عباسی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ْچیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تین مئی سے درخواستوں کی سماعت کرے گا

جمعہ 28 اپریل 2017 14:17

عمران خان اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق حنیف عباسی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق حنیف عباسی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررکرلیں۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تین مئی سے درخواستوں کی سماعت کرے گا،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیرترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق حنیف عباسی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررکرلیں۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تین مئی سے درخواستوں کی سماعت کرے گا،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات