Live Updates

پی ٹی آئی کا جلسہ ، سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے قائدین کو پاسز جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی وقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اس حواے سے پریڈ گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے 2400 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ سیف سٹی منصوبے کے تحت تنصیب کردہ کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی اپنی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے انتظامات کر لیے ہیں۔ اسٹیج پر رش سے بچنے کے لیے پارٹی کے مرکزی قائدین کو پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ پاسز کے بغیر کوئی بھی بندہ اسٹیج تک نہیں پہنچ سکے گا۔ جن مرکزی قائدین کو پاسز جاری کیے گئے ہیں ان میں جہانگیر ترین، علیم خان ، پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات