Live Updates

عمران خان کو دس ارب کیا دس روپے بھی نہیں دئے جاسکتے۔ رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کا آج پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا مقصدر غیر آئینی ہے، یہ لوگ اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم اور جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 13:31

عمران خان کو دس ارب کیا دس روپے بھی نہیں دئے جاسکتے۔ رانا ثنا اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الزام خان کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد عدلیہ اور اداروں کو دباؤمیں لانا ہے۔ یہ ہر عزت دار کی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔یہ باورکرواناچاہتےہیں کہ کوئی عزت بچانا چاہتا  ہے تو ان کے مقاص کے مطابق ایکٹ کرے۔

یہ لوگ کئی شہر بند کرکے اور کینٹنر چڑھ کو قوم کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی کا شیطان اور مکار مولوی پر جتنی لعنت بھجیں کم ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی نے عدالت کےفیصلے کو بہت اچھالا ہے۔

(جاری ہے)

آج کا اسلام آبادکاجلسہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اختلافی نوٹ کو ابھارنا غیر آئینی ہے۔

اب یہ لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائیں گے۔ قوم کو ان کی غنڈہ گردی روکنا ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ اب جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو پی ٹی آئی اسےتسلیم بھی کرے۔عمران سپریم کورٹ اورجےآئی ٹی کےاداروں کودباؤمیں لانا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 10 ارب تو کیا 10 روپے بھی نہیں دیے جاسکتے۔  مسلم لیگ نےفیصلہ کیا ہےبحران خان کو مزید مہلت نہ دی جائے،عمران خان کےبیان  کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب قانونی چارہ جوئی کرنےجارہے ہیں۔

ہم صبح گھروں میں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،یہ لوگ اطالوی گاڈ فادر سےحوالے تلاش کیاکریں۔ میٹروٹرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی میٹرو سٹی بتائیں جہاں ٹرینیں نہیں ہیں۔ لاہورمیں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی سہولت ہونی چاہیے۔ 5سال بعد اس منصوبےکی قیمت 5 سو ارب روپے ہوگی۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین وقت کی ضرورت ہے۔

لوگ اپنے مقاص دکےلیے اس منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔مخالفت کرنے والے یہ بتائیں کہ چوبرجی کی ماضی میں کتنی دیکھ بھال کی گئی ہے؟ این جی اوز کے پیچھے بھی لگتا کسی کا ہاتھ ہے۔ قوم کو ہم سڑکوں پر لانےکے قائل نہیں ہیں۔ اور یہ لوگ عوام کو غیر سیاسی اورغیرجمہوری تقاریر سنانے کے قائل نہیں ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف اور جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔  ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےدنیابھر میں ذاتی تعلقات بھی ہوتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات