بھکر میں پولیس کا سرچ آپریشن ،ْ4 اشتہاری گرفتار

دریا خان صدر کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران20 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 14:09

بھکر میں پولیس کا سرچ آپریشن ،ْ4 اشتہاری گرفتار
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) بھکر پولیس نے دریا خان صدر کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئی10 مشکوک افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ4 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دریا خان صدر کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئی20 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔اس دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاجبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب4 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :