حکومت بلوچستان کا خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لئے 3 سو مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 اپریل 2017 14:08

حکومت بلوچستان کا خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لئے 3 سو مڈل سکولوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) حکومت بلوچستان نے خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لئے 3 سو مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت بلوچستان صوبہ بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے تحت 3 سو مڈل سکولوں کو اپ گریڈکرنے کا اعلان کیا ہے اور اس منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں دو سو ایلیمنٹری کالج بھی قائم کئے جائیں گے جن پر 420 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت یتیم بچوں کے لیے ایک سکول تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس پر 280 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :