سپریم کورٹ بے نظیر بھٹوایئرپورٹ پرخواتین پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 4 مئی کوکرے گی

عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایوی ایشن اورڈی جی ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:26

سپریم کورٹ بے نظیر بھٹوایئرپورٹ پرخواتین پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سپریم کورٹ بے نظیر بھٹوایئرپورٹ اسلام آباد پرخواتین پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 4 مئی کوکرے گی ، عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایوی ایشن اورڈی جی ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بے نظیربھٹو ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی خاتون آفسر نے خاتون مسافرکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر چیف جسٹس نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری سول ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد چیف جسٹس نے رپورٹ کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے متعلقہ دفترکوہدایت کی کہ اس ازخود نوٹس کیس 4مئی کوسماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔