بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3073 میگاواٹ ہو گیا ہے ،ْوزارت پانی وبجلی

کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ،ْترجمان

جمعہ 28 اپریل 2017 13:26

بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3073 میگاواٹ ہو گیا ہے ،ْوزارت پانی وبجلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزارت پانی وبجلی نے کہاہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3073 میگاواٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو بجلی کی طلب 16988 میگاواٹ اور پیداوار 13915 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم زیادہ نقصانات والے علاقوں کے سوا دیگر علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں سہولت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :