اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں ،ْپاکستانی سفیر

جمعہ 28 اپریل 2017 13:26

اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں ،ْپاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں ،ْ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں ،ْ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے اہم رکن ملک میں تبدیل کردیاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں متعددمنصوبوں پرکام جاری ہے۔مسعود خالد نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں روزگارکے 13 ہزارمواقع پیدا ہوئے ہیں اور اس نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کیلئے مثالی تعاون کے نمونے کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :