Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:26

سپریم کورٹ نے عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقررکردی درخواست مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرتی ہے ،ْ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنی آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں لہذا عدالت درخواست کو سماعت کے لئے منظور کریں جس پر عدالت نے حنیف عباسی کی استدعا قبول کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے مقررکردی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے اپنی سربراہی میں درخواست کو سننے کے لئے بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس فیصل عرب کو بھی شامل کیا گیا ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 3 مئی سے کیس کی سماعت کر ے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات