بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہماری لائی بہتر ی پورے پاکستان میںپبلک ٹرانسپورٹ کے موجو دہ مقام کو نمایا ں کرتی ہے،صوبائی وزیر ریونیو وٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل

جمعہ 28 اپریل 2017 13:25

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہماری لائی بہتر ی پورے پاکستان میںپبلک ..
کوئٹہ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) صوبائی وزیر ریونیو وٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہم وہ بہتر ی لائے ہیں جو پورے پاکستان میں بلوچستان کے پبلک ٹرانسپورٹ کے موجو دہ مقام کو نمایا ں کرتی ہے اور یہ ہمارے لئے اعزاز ہے دوسرا کارنامہ بلوچستان میں اجا رہ داروں کی شاہرا ہوں پر ٹرانسپورٹ کی اجا رہ داری ختم کر کے روٹ پر مٹ کو جدید اور نئے بسوں اور کو چز کیلئے عام کر دیا آج صوبے کی شاہر اہوں پر نئی جدید پبلک ٹرانسپورٹ دوڑتی ہوئی نظر آتی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سپر یم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹر ز کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اونر ز اور تنظمیوں کے عہدہداروں کی بڑی تعداد بھی موجو د تھی ، جعفرخان مندوخیل کو ان کی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شاندار کار کردگی پر ایوارڈ بھی دیا گیا ، کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید اور محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سمیت سیکر ٹری ٹرانسپورٹ عبدالخالق مندوخیل بھی موجو د تھے جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اور بھی ترقی لارہے ہیں قومی شاہرا ہیں چند اجارہ داروں کی نہیںبلکہ یہ سرکار اور عوام کی ملکیت ہیں اور جدید سسٹم اور بہتر سہولت عوام کا حق بنتا ہے جو ہم نے ٹکر لیکر عوام کو دے دیا ہے اب بلوچستان میں کوئی نو گو ایر یا ء نہیں ہے ٹرانسپورٹر جدید اور نئی بسوں کے ساتھ ہر روٹ پر جاسکتے ہیں کوئی کسی کو نہیںروک سکتا ۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے کہا کہ پورے ملک میںتین سالوں میں اتنے روٹ پر مٹ جاری نہیں ہوئے جتنے ہم نے بلوچستان میں جاری کئے ہیں ، ہمیں ہمیشہ ٹرانسپورٹ اونر ز کا تعاون بھی حاصل رہا ، انتظامیہ بھی ہر ضلع میں بہتر ی لانے کیلئے کر دار ادا کر سکتی ہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژ ن غلام فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ڈویژن میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں واضح تبدیلی آئی ہے اور عوام کو بہتر سہولتیں مل رہی ہیں اور جعفرخان مندوخیل نے ذاتی دلچسپی لیکر احسن اقدامات اُٹھا ئے ہیں جس کی بدولت آج پورے صوبے میں صورتحال تبدیلی ہوئی ہے تقریب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گز شتہ تین سالوں محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان میں انقلابی اقدامات کی بدولت جو بہتر ی اور شاندار تبدیلی آئی ہے اس کاکر یڈیٹ صوبائی وزیر جعفرخان مندوخیل کو جاتاہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان ان کی قیادت و رہنمائی میں مزید بہتر ی لانے اور عوام کو سہولتیں دینے کیلئے شب وروز کو شاں رہے گی ، اس موقع پر ٹرانسپورٹ مالکان نے اپنے اپنے مسائل سے بھی وزیر ٹرانسپورٹ کو آگا ہ کیا اور کہا کہ ان مسائل اور کچھ مشکلات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر جعفرخان مندوخیل کی کارکر دگی کو سراہتے ہیں اور ان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ، تقر یب میں کمشنر ژوب ڈویژ ن غلام فر ید ، سیکر ٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل ، ایس پی ٹریفک جاو ید احمد ، آر ٹی اے امان اللہ ، سعید احمد لہڑی نصر اللہ خان کاکڑ ، حاجی جان محمد ، محمد ایوب قریشی اور دیگر کو بھی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :