بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے ڈیمز اور چیک ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالحمید خان اچکزئی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:25

بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے ڈیمز اور چیک ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے، ..
کوئٹہ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالحمید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے ڈیمز اور چیک ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ زمینداروںکو زراعت کیلئے پانی دستیاب ہوسکے اورخشک سالی کے باعث روزگار کیلئے شہروں کی جانب ہجرت کرجانے والے لوگ اپنے متعلقہ علاقوں کو واپسی مستقل ہوسکے۔

بلوچستان میں قابل کاشت زرعی زمین بہت زیادہ ہے لیکن پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہوئی ہے اس زمین کو آباد کرکے صوبے سے غربت کے خاتمے کرنے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کی اشد ضرورت ہے جسے حکومت اور ڈونر ایجنسیوں کی شراکت داری سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ زراعت کی جانب سے یورپی یونین کے سفیر یژان فورنسو اکوتاں اور ان کی ٹیم کو دی گئی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بریفنگ میں اراکین صوبائی اسمبلی لیاقت آغا، انیتہ عرفان، سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار، ڈی جی واٹر مینجمنٹ عبدالوہاب،ڈی جی ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر جاوید ترین اور محکمہ زراعت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وسائل محدود ہیں اور شعبہ زراعت کو پچھلے 25سالوں سے نظر انداز کیاگیا جبکہ اس دوران بلوچستان کا رقبہ بڑا ہونے کی وجہس ے یہاں سڑکوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھی گئی انہوں نے کہا کہ اگر ڈونرز ایجنسیاں بلوچستان کی ناقابل کاشت زمین کو قابل کاشت بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی مالی اور تکنیکی مدد کریں تو نہ صرف صوبہ اپنی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کو پور ا کرسکے گا اور صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ عبدالوہاب نے صوبے میں زراعت سے متعلق کئے گئے اقدامات مستقبل کے منصوبوں، درپیش چیلنجز اور صوبے میں زراعت کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے مزید گنجائش کے بارے میں وفد کو تفصیلاً آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :