پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کا شیڈول جاری ، اجلاس 9، 10، 11 اور 23 مئی کو ہوں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:18

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کا شیڈول جاری ، اجلاس 9، 10، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پی اے سی کے اجلاس 9، 10، 11 اور 23 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا تاہم 24 مئی کو صبح 11 بجے پی اے سی کا اجلاس پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوگا جس میں پی ٹی اے کی طرف سے ادارے کے مختلف امور کے حوالے پی اے سی کو بریفنگ دی جائے گی۔