خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مرکز قائم کرنے کا فیصلہ ، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل میں ایک ایک مرکز کھولا جائے گا

جمعہ 28 اپریل 2017 13:18

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مرکز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل میں ایک ایک مرکز کھولا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان مراکز کے قیام سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوان چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اس بڑے منصوبے میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔ پاکستان میں چینی زبان بولنے والے پاکستانیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور بھاری معاوضہ پر ان کی خدمات لیں جا رہی ہیں، اسی طرح چین میں ’’اردو‘‘ زبان بولنے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :