کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 30 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 13:18

کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 30 کروڑ 72 لاکھ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 30 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 36 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں 6 ایوی ایشن سکوارڈن کی اپ گریڈیشن کے لئے 22 کروڑ، 6 ایوی ایشن سکوارڈن کی سیکورٹی کے لئے 4 کروڑ 54 لاکھ اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے لئے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔