ہماری قیادت کو کٹہرے میں لانے کی دھمکیاں دینے والی (ن) لیگ عوام کے احتساب اور کٹہرے میں آنے کیلئے تیاررہے‘ پی ٹی آئی

حکمران ملک میں دودھ اورشہد کی نہریں بہا نے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ، والدین غربت کیوجہ سے بچوں سمیت زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں جمشید اقبال ،مسرت چیمہ کی کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو/حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:07

ہماری قیادت کو کٹہرے میں لانے کی دھمکیاں دینے والی (ن) لیگ عوام کے احتساب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو کٹہرے میں لانے کی دھمکیاں دینے والی پوری (ن) لیگ خود عوام کے احتساب اور کٹہرے میں آنے کے لئے تیار رہے ،وزیر اعلیٰ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی بجائے بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تعلیم کا حرج ہونے سے بچانے کیلئے یو پی ایس اور جنریٹر دیں ، حکمران ملک میں دودھ اورشہد کی نہریں بہا نے کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ والدین غربت کی وجہ سے بچوں سمیت اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ اور لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے حلقہ این اے 124کے کارکنوں کے ہمراہ ٹھوکر سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز ، ، گرتی ہوئی دیواروں کوا یک دھکا اور دو ،گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ لوگوں کے ضمیر اور ان کی وفاداریاں خریدنا (ن) لیگ کی تاریخ ہے لیکن انہوں نے عمران خان کے حوالے سے غلط اندازہ لگایا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ و قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشا اللہ اس میں سر خرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگ والے اداروں کو دبائو میں لانے کیلئے کوشاں ہیںلیکن ہم ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

موجودہ حکمران اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہاتھ پائو ں مارنا شروع ہو گئے ہیںاور اس کے لئے جو سرگرمیاں کی جارہی ہیںاس سے جلد قوم کو آگاہ کیا جائے گا ۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو کٹہرے میں لانے کی دھمکیاں دینے والے اپنی خیر منائیں ، انہیں عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنے سمیت کٹہرے میں بھی آنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :